کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب پانی کی پائپ لائن ٹھیک نہ ہو سکی،عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار

مٹور:انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث کہوٹہ کے علاقے میں تین دن سے پانی کی پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے اور طالب علموں سمیت تاجر اور عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑک کا کام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،کہوٹہ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر یہاں تین دن سے لیک پائپ اللہ کی نعمت کو بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے جبکہ ٹینکیاں خشک کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تفصیل کے مطابق کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب پانی کی پائپ لائن تین دن سے لیک ہونے کی وجہ سے ہر طبقہ زندگی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذبحہ خانہ تا مٹور روڈ سڑک کا کام بھی شروع ہے جو بُری طرح متاثر ہے

سڑک ایک جانب سے کھلی ہوئی ہے جہاں سے تمام ٹریفک کا گزر ہوتا ہے اس کے ساتھ سکولوں اور کالجوں کے طلباء طلبات بھی یہاں سے گزرتے ہیں جبکہ کیچڑکی وجہ سے کئی بچے گر کر زخمی بھی ہو ئے ہیں انتظامیہ خواب خرگو ش کے مزے لینے میں مصروف ہے عوام علاقہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فل فور پائپ لیکیج کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(29)

کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب پانی کی پائپ لائن ٹھیک نہ ہو سکی،عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>