کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی،بلیک برن کے میئر افتخار حسین عہدے سے مستعفی

لندن: بلیک برن کے میئر افتخار حسین نے کورونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر 200 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنی نا اہلی پرمعافی مانگی ہے۔

ہفتے کے روز افتخار حسین کو پولیس نے بلیک برن کے ایک مکان میں اس وقت گھیر لیا جب ایک مقامی فرد کی جانب سے ایک گھر کے اندر شادی کی تقریب منعقد کیے جانے اور کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی اطلاع دی گئی۔

بلیک برن کے لیبر کونسلرافتخار حسین کا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں کوویڈ انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ جرمانہ کی خبر پھیل جانے کے بعد کونسلر افتخار حسین نے عذر دیا کہ وہ صرف “گھر کا دروازہ کھولنے کے لئے گئے تاکہ کچھ کھانا پہنچایا جا سکے”۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بلیک برن میں ایک رشتہ دار کے گھر بلایا گیا اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ انہیں اس میں شرکت سے انکار کر دینا چاہئے تھا۔

(51)

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی،بلیک برن کے میئر افتخار حسین عہدے سے مستعفی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>