کہوٹہ: سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ایم پی اے کی جانب سے پنجاڑ کو واٹر سپلائی کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ بی ایچ یو 24گھنٹے کھولنے کا سہولیات مہیا کی جائیں گی۔سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب ایم پی اے راجہ صغیراحمدکو یونین کونسل پنجاڑ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ یو سی پنجاڑ کے عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جلد یونین کونسل پنجاڑ کے مسائل ایم این اے حل کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل پنجاڑ میں سابق تحصیل صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سکندر ستی اور انکی فیملی کی جانب سے سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ مہمانان گرامی سیکرٹری جیل خانہ جات ایم پی اے راجہ صغیر احمد، پرسنل سیکرٹری ایم این اے قدیر عباسی، راجہ ثقلین آف ممیام، سیکرٹری انفارمیشن تحصیل کہوٹہ تضرف ستی تھے۔ جبکہ اہلیان پنجاڑ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سکندر ستی نے اس موقع پر پنجاڑ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ بی ایچ یو میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دو بجے کے بعد ڈاکٹر موجود نہ ہوتا ہے ہماری بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو سکتی ایم پی اے راجہ صغیراحمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واٹر سپلائی کے لیے50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ انھوں نے کہا کہ بی ایچ یو 24گھنٹے بحال رہے گا اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ دیگر مسائل بھی جلد حل کریں گے میں عوامی ایم پی اے ہوں عوام کے دکھ درد سمجھتا ہوں جنکا مدوا کرونگا۔پرنسیل سیکرٹری ایم این اے صداقت علی عباسی قدیر عباسی نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے دونوں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ بہت جلد آپ کو خوشخبریاں ملیں گی۔ سکندر ستی نے آخر میں ایم پی اے راجہ صغیر احمداور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
(30)