چکسواری: راجہ محمدشبیرخان (ر) مدرس نے ماسٹرعثمان خالد کے اعزاز میں پرخلوص استقبالیہ کااہتما م کیاجس میں حاجی چودھری محمدیونس (ر) بینک منیجرحاجی چودھری محمدسلیم حاجی محمدرفیق (ر) بینک منیجر محمدعجائب اے ای او چکسوار ی راجہ حق نواز خان چودھری محمدمحمود اور خواجہ محمداحتشام نے شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب کے میزبان راجہ محمدشبیر خان نے تقریب میں شرکت کرنے پرتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیااس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی ماضی کے نامور کرکٹراوراستاد ماسٹرخواجہ عثمان خالد نے حاجی راجہ محمدشبیر خان (ر) معلم کی جانب سے پرخلوص استقبالیہ تقریب کے اہتمام انصرام پردلی شکریہ اداکیا اورکہاکہ مجھے یہ خلوص ہمیشہ یادرہے گا جس کااظہارحاجی راجہ محمدشبیر خان نے کیاہے۔
(12)