اسلام آباد:تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں 12سالہ سائم علی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے بھاگ گیا ۔
ادھرتھانہ نیلو رپولیس نے بیوی سے جھگڑے کے دوران ماں کو گولی مارنے کے الزام میں صدام کے خلاف اس کے بھائی اجمل فراض کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔
(0)