کلرسیداں:اہل خانہ نے بروقت آنکھ کھل جانے سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ ناکام واردات دوبیرن کلاں کے نواحی گاؤں کھناہدہ میں پیش آئی۔
محمد جنید نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی تحریری درخواست میں بیان کیا کہ گزشتہ شب 11بجے کے قریب،میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک تین مسلح نقاب پوش ملزمان گھر کے اندر داخل ہوگئے اور ان کی آہٹ سے میری آنکھ کھل گئی جس پر میں نے شور مچانا شروع کر دیا اور گاؤں کے لوگ اکٹھے ہوگئے۔
تینوں مسلح ملزمان فائرنگکرتے ہوئے فرار ہو گئے۔کلر سیداں پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
(0)