راولپنڈی/اسلام آباد:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،9افراد سےموبائل جھپٹا مارکرچھین لئے گئے۔وفاقی دارلحکومت میں بھی 44 وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں، گیارہ موٹر سائیکلوںاور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا گیا۔
تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے پشاورسے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا۔دوسراملزم موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگیا۔
تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نجی کمپنی کے وئیر ہاؤس سے نامعلوم چوروں نے سکیورٹی عملے کی موجودگی کے باوجود ایک کروڑ 37لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرلیا۔
ڈھوک فرمان میں محمد وقار کے گھر سے سونا مالیتی 10لاکھ روپے اور نقدی 3لاکھ روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ 16ایریامیں محمد الطاف خان کے گھرکے تالے توڑ کرایک لاکھ 70ہزارروپے،3سو درہم اور سونا مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپےچوری کرلئے گئے ۔شہزاد ٹاون کے علاقے میں امیر عباس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیور، اور دیگر سامان چرا لیاگیا۔
(0)