کروڑوں کے چیکس ڈس آنر ہونے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں: کلر سیداں پولیس نے 8کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے چیکس ڈس آنر ہونے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔عنصر خان ولد بوستان خان سکنہ دریالہ سیگن میرا شمس نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں فرانس میں ہوتا ہوں اور متعدد کمرشل رہائشی اور زرعی جائیدادوں کا مالک ہوں۔

میں نے مسمی شفقت حسین سکنہ چک ستھوانی جو کہ شفقت ٹریڈرز کے نام سے کلر سیداں میں کاروبار کرتا ہے کیساتھ اچھے مراسم تھے جس نے مجھے اپنے کاروبار ی حالات بہتر کرنے کیلئے مجھ سے مبلغ 8کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور وعدہ کیا کہ تمام رقم جلد واپس لوٹا دے گا جس پر میں نے 19اکتوبر 2022کو مسمی ذیشان علی ولد الیاس احمد اور ہارون سخاوت ولد سخاوت حسین بمقام دکان شانی ڈیکوریشن مین بازار کلر سیداں کی موجودگی میں تمام رقم شفقت حسین کے حوالے کی۔

جب میں نے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو مسمی مذکور نے مختلف مالیت کے چھ عدد چیکس میرے حوالے کئے اور مذکورہ چیکس جب میں کیش کروانے مطوبہ بنکوں کی برانچوں میں گیا تو چیکس ڈس آنر ہو گئے۔مزید تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ آخر الزکر دونوں چیکس نور مدینہ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اکاؤنٹس کے دہئے گئے ان کاؤنٹس کو مسمی خرم شہزاد ولد چوہدری الطاف حسین سکنہ کلر سیداں آپریٹ کرتا ہے اس طرح مسمی شفقت حسین نے پہلے چار چیکس مذکورہ اپنے اکاؤنٹس کے دے کر اور چیک نمبر 5اور 6مسمی خرم شہزاد کے دے کر سائل کو بھاری رقم سے محروم کرنے کی کوشش کی۔

مسمی شفقت حسین اور مسمی خرم شہزاد نے ملی بھگت کرتے ہوئے سائل کو بھاری رقم سے محروم کرنے کیلئے مذکورہ چیکس جاری کئے۔مسمی شفقت نے جانتے بوجھتے سائل کومذکورہ چیکس دہئے حالانکہ اکاؤنٹس میں رقم موجود نہ تھی۔اس طرح مسمیان شفقت حسین اور خرم شہزاد جرم زیر دفعہ 489ایف تعزیرات پاکستان کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(0)

کروڑوں کے چیکس ڈس آنر ہونے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>