لاکھوں کی چوریاں،شہری نصف درجن گاڑیوں،33موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی/اسلام آباد:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ،22موٹرسائیکلوں ،موبائلز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو4گاڑیوں،11موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونز ، لیپ ٹاپس سے محروم کردیاگیا۔

اسلام آباد پولیس نے6کروڑ474لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ز کے مقدمات بھی درج کرلئے ۔ڈھوک رتہ میں نور محمد کی دکان سے 21لاکھ روپے اورموبائل ،کمیٹی چوک میں غفور احمد بھٹی کے دفتر کے تالے توڑ کر سیف میں سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے، حمیرحسین کے گھرکے تالے توڑ کر2لاکھ روپے ، چار قیمتی گھڑیاں اور کپڑے چوری کرلئے گئے ۔

تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں چار نامعلوم ملزمان نے عزیز صادق مسیح کو اپنی گاڑی میں زبردستی بٹھاکر2 موبائل چھین لئے ۔تھانہ کوہسار کے علاقے میں دھوکہ دہی اور نوسر بازی کے دو واقعات میں شہریوں کو دو کروڑ 95لاکھ روپے کی خطیر رقم سے محروم کر دیا گیا۔

نیلور کے علاقے میں شمیم اختر کے گھر سے ملازمہ رضیہ وجاوید نے 31سو امریکی ڈالر، شہزاد ٹاون کے علاقے میں زوہیب کے گھر سے سامان، خالد کے گھر کے تالے توڑ کر چھ تولہ زیور، نقدی وسامان چرا لیا گیا۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں ملازم اسد حیات نے اپنے والد ودیگر کے ساتھ مل کر چھ لاکھ دس ہزار روپے اور کاغذات، نذیر کی تین بکریاں، عاشق کے گھر سے نقدی ، جیولری، لیپ ٹاپ اڑا لئے گئے۔

(0)

لاکھوں کی چوریاں،شہری نصف درجن گاڑیوں،33موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>