لندن:لوگ غیر قانونی ڈرائیورز کی رپورٹ کریں، بیٹے کو حادثے میں کھو دینے والی ماں کی اپیل

لندن:ایک ماں نے جس کا بیٹا بغیر لائسنس کے ڈرائیور کے ہاتھوں مارا گیا اور جس کی اس نے شراب پیتے ہوئے فلم بنالی تھی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیرقانونی ڈرائیورز کی رپورٹ کریں۔ 18سالہ ڈیفائڈ ہووز اس وقت ہلاک ہو گیا تھا جب اس کے نشئی دوست نے جو منشیات بھی استعمال کر رہا تھا اپنی فورڈ فوکس سٹر ک کے غلط سائیڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹا دی تھی۔

ڈیفائڈ کی ماں نے کہا ہے کہ وہ رکی ڈیویس کو معاف نہیں کر سکتی جسے 8 سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے اس نے کہا کہ وہ اب بھی سکتے کے عالم میں ہے۔ ایما ہووز نے یہ بات بی بی سی ویلز کے کریش ڈٹیکٹوز پروگرام میں بتائی۔

ڈیویس جس نے موت کا سبب بننے والی خطرناک ڈرائیونگ سمیت 6الزامات کا اعتراف کیا ہے جب کیئر فلی کاڈنٹس میں ڈیفائڈ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا منشیات او ر شراب کے ویک اینڈ سیشن پر تھا۔ ڈیفائڈ نے زیادہ تر لڑکوں کی طرح سوچا کہ وہ ناقابل تسخیر ہے۔ 6بچوں کی ماں 35سالہ ایما نے کہا کہ یہ تمام دن پینے کیلئے اور تیز رفتاری اور غلط سائیڈ پر جانے کار کی کے لئے ڈیفائڈ کا چوائس نہیںتھا۔

وہ ڈرائیونگ اور جس حالت میں وہ تھا اس پر اسے کبھی معاف نہیں کرے گی اس نے بتایا کہ ڈیویس ایک روز قبل ڈیفائڈ کے والد کے ساتھ تھا اور ڈیویس نے درحقیقت اس کو طلب کیا تھا تاہم جب اس کے والد نے انکار کر دیا تو ڈیفائڈ اس کے بجائے جو اپنےوالد اور گرینڈ پیرنٹس کے ساتھ رہتا تھا باہر چلا گیا۔ ڈیفائڈ کے گرینڈ فادر ڈائی جے اپنے گرینڈ سن سے منت کی کہ وہ نہ جائے تاہم ایما نے بتایا کہ ڈیفائڈ نے ان کی بات نہیں سنی اور چند گھنٹوں کے اندر وہ ہلاک ہوگیا۔

اس کے گرینڈ ڈیڈ کچھ زیادہ نہیں کرسکتے نہ تو ڈیفائڈ اور نہ ہی اس کا کوئی دوسٹ سیٹ بیلٹ پہنے ہوئے تھا اس کی ماں نے تسلیم کیا کہ ڈیفائڈ نے کبھی سیٹ بیلٹ نہیں پہنی اگر وہ پہن لیتا تو شاید زندہ ہوتا۔ ایما نے کہا کہ اسے امید ہے کہ کوئی اس کے بیٹے کے جان سے جانے سے سیکھے گا۔ اگر آپ کے خیال میں کوئی شخص شراب پئے ہوئے ہے یا منشیات استعمال کئے ہوئے ہے تو پولیس کو مطلع کریں۔ ڈیفائڈ جو ہفتوں قبل 18 برس کا ہوا تھا ان 220افراد میں سے ایک ہے جو ہر سال نشئی ڈرائیوروں کے باعث برطانیہ کی سڑکوں پر مارے جاتے ہیں۔

ایما نے کہا کہ ڈیفائڈ کی موت نے ایبرٹائزک میں مقامی کمیونٹی کو متاثر کیا ہے جہاں وہ ایک مقبول نوجوان تھا۔ زندگی اس قدر قیمتی تھی جس کا وہ مستحق نہیں تھا اس کے دل میں سوراخ ہے جہاں ڈیفائڈ کو ہونا چاہئے تھا۔ حادثہ مئی 2022میں مون مائوتھ شائر کے علاقے شائرن ٹائون میں پیش آیا تھا۔ ڈیفائڈ کے سر میں مہلک چوٹیں آئی تھیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

(0)

لندن:لوگ غیر قانونی ڈرائیورز کی رپورٹ کریں، بیٹے کو حادثے میں کھو دینے والی ماں کی اپیل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>