راولپنڈی/ اسلام آباد:مختلف واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں مختلف واقعات میں 2افرادکو قتل کردیاگیا۔
ڈھوک چودھریاں میں 42سالہ ملک ظہور کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔اسی تھانے کی حدودمیں ایک نوجوان کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق عسکری مارکیٹ افشاں کالونی میں25 سالہ ہارون کو قتل کردیاگیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں فرید کے بھائی افضل کو گھر میں نامعلوم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ٹرک کی ٹکر سے ملکہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔
(0)