رواں سال ستمبر میں اوسط مکان کی قیمت گزشتہ سال سے ساڑھے 14 ہزار پونڈ رہی

لندن:رواں سال ستمبر میں اوسط مکان کی قیمت گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں ساڑھے 14 ہزار پونڈ کم رہی۔ انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے خریدار فلیٹس جیسی چھوٹی پراپرٹیز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بعض ماہرین کی رائے یہ ہے کہ مکانوں کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان صرف چند مہینوں کے لیے ہے اور اجرتوں میں اضافے اور مارگیج کے فکس ریٹس میں قدرے کمی سے قیمتیں معمول پر آنا شروع ہوجائیں گی۔

نیشن وائیڈ کے چیف اکنامسٹ رابرٹ گارڈنر کا کہنا ہے کہ لوگوں کی فلیٹس کی خریداری میں دلچسپی کے سبب کورونا کے آغاز کے بعد سے فلیٹس کی قیمتوں میں12 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوسط آمدنی والا فرد جب پہلی مرتبہ عام مکان یا فلیٹ خریدتا ہے تو20 فیصد رقم جمع کرنا ہے، جس کے بعد اسے اپنی آمدنی کے 38فیصد کے مساوی رقم قسطوں کی ادائیگی کے لیے مختص کرنا پڑتی ہے۔

مکان کی قیمتوں کے اعتبار سے شمالی آئر لینڈ میں مکانوں کی قیمتوں میں کمی اعتدال پر رہی اور اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں1.8فیصد کی شرح سے کمی ریکارڈ کی گئی۔ پینتمیون مائیکرو اکنامکس کے چیف اکنامسٹ سیموئیل ٹومب کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینوں کے دوران مکان خریدنے کی صلاحیت میں بہتری آجائے گی اور مارگیج کی شرح میں کمی آجائے گی۔

نائٹ فرینک کے ٹام بل کا کہنا ہے کہ مارگیج کی زیادہ بہتر شرح کے حصول کی جانب لوگوں کی دوڑیں اگلے ال بھی کمی نہیں آئے گی لیکن قیمتوں کی اتھل پتھل میں کمی کے سبب لوگوں کی سوچ میں بہتری آئے گی اور میرے خیال میں عام انتخابات کے بعد قیمتوں میں سالانہ کم و بیش ایک فیصد اضافہ پھر بحال ہوجائے گا۔

لندن میں اسٹیٹ ایجنٹ چیسٹرٹون کے سربراہ سیلز میٹ تھومپنس کا کہنا ہے کہ فی الوقت جو خریدار مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں وہ اپنے بجٹ کے حوالے سے بہت محتاط ہیں اور وہ مکان کی قیمتوں میں مستقبل میں ہونے والے متوقع اضافہ کے علاوہ اخراجات زندگی میں اضافے کی صورت حال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خیال کیا جاتا ہے کہ لندن میں مکان کی طلب رسد سے زیادہ رہے گی اور مارکیٹ میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔

(0)

رواں سال ستمبر میں اوسط مکان کی قیمت گزشتہ سال سے ساڑھے 14 ہزار پونڈ رہی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>