پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی

اسلام آباد:پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر ایندھن سپلائی بند کی، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی، لاہور اور اسلام اباد سے 20 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215 تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاورجانے والی پروازپی کے 350 اور کراچی سے گوادر کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

(0)

پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>