مختلف علاقوں میں دوافرادقتل،تین سالہ بچی سمیت دو زخمی

راولپنڈی:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادکو قتل کردیاگیا،جب کہ ایک تین سالہ بچی اور جواں سال لڑکی زخمی ہوگئی ۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ نیو افضل ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی3 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق شہزاد اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔تھانہ صدربیرونی کوسجاد احمد نے بتایاکہ میں گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر میرا داماد چودھری احد اپنے بھائیوں چودھری صمد اور چودھریاسد عرف جو جو آئے ۔

گھر میں داخل ہو کر میرے داماد نے میری بیٹی عینی کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ آج تمہیں ہم زندہ نہیں چھوڑیں گے اور اُس پر چُھرے کا وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔میرا بیٹا جمال خان اپنی بہن کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو صمد اور اسد نے اُسے پکڑ لیا میرے داماد احد نے اُس پر وار کئے۔ بعد ازاں ہسپتال میں میرے بیٹے کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔

(0)

مختلف علاقوں میں دوافرادقتل،تین سالہ بچی سمیت دو زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>