روات:پیرودھائی پولیس کی فوری کارروائی،شہری سے 25لاکھ سے زائد رقم اور موبائل فون چھیننے والے ڈاکو چند گھنٹوں میں گرفتار، ڈاکؤوں سے چھینی گئی رقم 25 لاکھ7 ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضہ سے برآمد موٹرسائیکل بھی چند روز قبل ایک شہری سے چھینا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں عمیر عرف وڈنگ اور سلیمان شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں ملزمان چھینی گئی رقم کو ٹھکانے لگانے کے لیے فرار ہو رہے تھے۔
ملزمان نے پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان کے قریب سے گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کی تھی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، متعدد وارداتوں کے انکشاف پرملزمان کوشناخت پریڈکے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
(0)