پنجیڑہ(راجہ واجد کشمیری)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پنجیڑہ کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبول بٹ کی سالا نہ برسی کے سلسلہ میں ایک پرجوش ریلی کے اہتمام پنجیڑہ کے مقام پر کیا گیا جس میں ڈاکٹر توقیر گیلانی زونل صدر،طاہرہ توقیر سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبول بٹ کایوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ زون بھر میں جلسے جلوس تقریبات اور ریلیوں کا سلسلہ یکم فروری سے جاری ہے۔ تمام ضلعی، تحصیل اور علاقائی یونٹس برسی کی تقریبات میں جوش و جذبے سے حصہ لیں اور شہید جموں کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ عالمی برادری پر واضح کریں کہ ریاست کے لوگ غیر ملکی افواج کا مکمل انخلاء اور اپنے مادر وطن کی مکمل آزادی چاہتے ہیں۔
تمام محب وطن اور باشعور باشندگان ریاست سے ان تقریبات میں شرکت کی اپیل ہے۔
(68)