کہوٹہ: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری انفارمیشن نارتھ پنجاب چوہدری افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آیا تھا عہدے کوئی چیز نہیں ہوتی ملک لوٹنے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں لینڈ مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی کر کے ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے جو اربوں روپے مالیت کی ہے عمران خان نے مشکل وقت میں ملک سنبھالا جب قرضوں میں جکڑا ہوا تھا سابق حکومت کے قرض اتارنے اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مجبوراآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا انشا اللہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے ہر شخص دس لاکھ تک علاج کرا سکے گا نہ پی ڈی ایم سے خطرہ ہے اور نہ ہی لانگ مارچ سے خطرہ ہے پہلی مرتبہ چوروں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری انفارمیشن نارتھ پنجاب چوہدری افتخار نے KPMCمیں سیاسی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صد PTIکہوٹہ سکندر ستی، مظہر قریشی، شیخ عماراور دیگر بھی تھے چوہدری افتخار کو تحصیل کہوٹہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی کو یہ مسائل حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ کے مسائل وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم تک پہنچاؤنگا اس موقع پر سکندر ستی نے بھی چوہدری افتخار کو کہوٹہ آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا انھوں نے پریس کلب کہوٹہ کی مثبت اور تعمیری صحافت کی تعریف کی۔
(4)