کوٹلی آزاد کشمیر:کوٹلی شہر بھکاریوں کے لئے سونے کی چڑیا بن گیا،شہر میں رمضان المبارک سے قبل ہی بڑی تعداد میں بھکاریوں کی آمد شروع ہو گئی، شہر میں جگہ جگہ بھکاریوں کی یلغار سے تاجر حضرات اور مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے آنے والے کسٹمرز کو پریشانی کا سامنا رہنے لگا، بھکاریوں میں سے اکثر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جوکہ شہر میں تاجر اورکسٹمرز کو مختلف حیلے بہانوں سے پیسے بٹورتے ہیں، یہ بھکاری اپنے خاندانوں سمیت آباد ہیں،اور دن میں 1500سو روپے دہاڑی لگاتے ہیں،جس میں لانے وا لےکا بھی کمیشن ہوتا ہے۔
بھکاریوں کو کوٹلی میں انٹری کروانے والے کا ابھی تک پتہ نہ چل سکا، رمضان سے قبل اکثر بھکاریوں کی ایک بہت بڑی تعداد کوٹلی میں آتی ہے اور گھروں سے بھی مانگتے ہیں اور گھی، آٹا، چینی بازار میں فروخت کر دیتے ہیں، اکثر بھکاریوں کے بچے لنڈا مارکیٹ سے موبائل اٹھا لیتے ہیں اور بھیک کی پاداش میں دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، عوام نےکوٹلی انتظامیہ سے ان بھکاریوں کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
(48)