بری:برطانیہ کے معروف صحافی اینکر پرسن سنٹرل پاکستان پریس کلب برطانہ یورپ نارتھ ویسٹ کے سرپرست جناب احمد وارث نظامی قضائے الھی سے وفات پاگئے إنا لله وإنا إليه راجعون مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے احمد نظامی صاحب کا شمار برطانیہ کے اندر اردو صحافت کےفروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے مرحوم بہت عرصہ تک مانچسٹر سے فرینڈز نیوز کے نام سے ویکلی اخبار نکالتے رہے اس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام بھی کیئے انکی وفات پر سنٹرل پاکستان پریس کلب یوکے یورپ کے سرپرست اعلی علامہ عظیم جی،سینئر صحافی شیخ ابرار حسین،چوہدری محمد اسحاق،راجہ شہزاد خان،محبوب بٹ،خورشید حمید طلعت گوندل سمیت دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی خدمات پر انھین خراج عقیدت پیش کیا
(57)