مانچسٹر:کرونا سے نبردآزما نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے خطیر رقم جمع کرنے والے کیپٹن ٹام مور کی زندگی وائرس نے نگل لی نیشنل ہیرو کا لقب حاصل کرنے والےسو سالہ برطانوی کیپٹن ٹام کو اکتیس جنوری کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کیپٹن ٹام مور نے کرونا وبا کے دوران این ایچ ایس کے لیے ایک ہزار پاؤنڈز جمع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر جب انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں سو چکر لگائے تو دنیا بھر سے لوگوں نے اس مہم میں دل کھول کر حصہ لیا جس کے نتیجے میں وہ 33 ملین پاؤنڈز جمع کرنے میں کامیاب ہوئے تھےکیپٹن سر ٹام مور بیڈ فورڈ کے اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز اُن کی زندگی بچانے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔کیپٹن ٹام مور نے اپنے گارڈن میں سو چکر لگا کر نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے بتیس ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم کے عطیات جمع کیے اور پھر یہ رقم فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ادارے کو دے دی تھی
برطانوی وزیر اعظم نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کپٹن ٹام مور کی خدمات کو خراج عقدیت پیش کیا ہے
(49)