گوجرخان:بیٹی کی شادی کیلئے  آنے والا برطانوی پاکستانی جمع پونجی سے محروم

گوجرخان:شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں حاجی بورگی کے محمد ابرار جو کل مسقط سے اپنے وطن آئے یہ کہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں گاڑی نمبر 748 میں پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس تین ڈاکوؤں نے گاڑی روکی جنہوں نے وائرلیس سیٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔

گن پوائنٹ پر محمد ابرار کو تمام جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا،پاسپورٹ کے علا وہ تمام ضروری ڈاکومنٹس بھی ساتھ لے گئے جبکہ متاثرہ افراد نے نزدیک پولیس اسٹیشن پر جب شکایت کی تو انہوں نے گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ مذکورہ ایریا ہماری حدود میں نہیں آتا ۔

محمد ابرار نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا جبکہ مجھے لوٹ لیا گیا ہے لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے و اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے۔

(109)

گوجرخان:بیٹی کی شادی کیلئے آنے والا برطانوی پاکستانی جمع پونجی سے محروم

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>