نو سالہ لڑکی رائل فیملی کو پانچ سال سے باقاعدگی سےخط لکھ رہی ہے

لندن:9سالہ لڑکی رائل فیملی کو باقاعدگی کے ساتھ خط لکھتی رہی ہے اور اس کے جواب میں اسے 50 سے زیادہ خطوط ملے ہیں اور وہ اس خط و کتابت کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رگبی واروکشائر سے تعلق رکھنے والی گریس نے چار سال کی عمر سے ہی تمام تمام مواقع پر انہیں لکھنا شروع کیا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ انہیں اپنی خبریں بتانا چاہتی تھی اور اس نے لکھا کہ اس کی اپنی فیملی کیا کچھ کر رہی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ نئے بادشاہ کے نام اپنے پہلے خط میں انہیں یہ بتائے گی کہ وہ واقعی ایک اچھے بادشاہ ثابت ہوں گے۔

اپنے پہلے خط کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے گریس نے کہا کہ میں نے ان سے اصل میں خط کے واپسی جواب کی توقع نہیں کی تھی ۔ میں نے سوچا کہ وہ صرف یہ کہیں کہ اوہ بہت اچھا ۔ گریس نے کہا کہ اس کے بعد سے میں نے رائل فیملی کو ہر موقع پر خط لکھے اور انہیں سالگرہ پر بھی مبارک بادیں دیں اور انہیں وہ چیزیں بتائیں کہ ہم جو خاص طور پر کیا کرتے ہیں ۔

گریس کےوالد مارک اونیل کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو کچھ حیرت انگیز جوابات ملے ہیں ۔ اسے اکثر ملکہ کی لیڈی ان ویٹنگ خاتون سے خطوط موصول ہوتے تھے ۔ اس نے وضاحت کی کہ ان میں کچھ واقعی بہت اچھی یادیں شامل ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے دروازے پر کنسنگٹن پیلس یا بکنگھم پیلس کے پتے کے آنے والے خط کو وصول کرنا بہت اچھا لگتا ہے یا پھر وہ جہاں سے بھی آیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر پچھلے برسوں پر ایک نظر ڈالیں تو یہ ایک بہت اچھا میموری باکس ہو گا اور یہ دیکھیں کہ کس طرح فیملی شامل ہوئی ۔ فیملی کے پاس 50 سے زیادہ خطوط ہیں ۔ حالیہ تازہ ترین خط ملکہ کی پلاٹینم جوبلی سے متعلق ہے۔مارک اونیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعی انتہائی اچھا ہے کہ وہ اس کیلئے وقت نکالتے ہیں ۔

(27)

نو سالہ لڑکی رائل فیملی کو پانچ سال سے باقاعدگی سےخط لکھ رہی ہے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>