لندن پریمیئر لیگ، ٹی 10اور ٹی20 ایم ایم ٹی کے فائنلزکا انعقاد،عوام کی بھرپور شرکت

لندن:موسم گرما میں برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ایشیائی لوگ اپنے ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتے ہیں جن سے معاشرے میں صحت مندانہ ماحول پیدا ہوتا ہے۔ لندن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) نے اپنے ٹی 10 اور ایم ایم ٹی ٹی 20کے فائنلز کا انعقاد کروایا۔ سلیم یٰسین مہمان خصوصی، ملک منگل چیئرمین ایل پی ایل، ابرار میر صدر ایل پی ایل، بوبی یٰسین اور عامر خان نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چوکوں، چھکوں اور وکٹیں گرنے کو انجوائے کیا۔

ذیشان احمد، جاوید خان، ندیم احمد، یونس آفریدی، سلیم صابری، وسیم احمد، غالب شریف، علی رضا، نصیر احمد،حسیب خان اور دیگر مہمان بھی فائنلز سے لطف انداز ہوئے۔ فائنلز میں مصدق ڈار، ونود پاٹیل اور مواض بٹ نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ فائنلز ایل پی ایل کے دیا بک پیج پر لائیو دکھائے گئے جنہیں پوری دنیا سے ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور دلچسپی کا اظہارکیا۔ ایل پی ایل ٹی10کا دلچسپ فائنل الفرڈ ٹاؤن کلب اور برٹش افغان کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ ٹاس جیت کر الفرڈ ٹاؤن کے کپتان مارون ویسٹ فیلڈ نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

برٹش افغان کے بیٹسمینوں نے پہلی بال سے ہی مار دھاڑ شروع کردی اور مقررہ دس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا ڈالے جس میں بیٹنگ میں عمر ایوب 25 اور کپتان ضبیح اللہ 18نمایاں رہے۔ الفرڈ ٹاؤن کے شلنگفرڈ اور رحیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں الفرڈ ٹاون کے بیٹسمینوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ شلنگفرڈ نے ایک اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ الفرڈ ٹاؤن کی طرف کردیا لیکن برٹش افغان کے زازئی نے نپی تلی باولنگ کی بدولت وکٹیں بھی لیں اور ایک زبردست رن آوٹ بھی کیا، جسکی وجہ الفرڈ ٹاؤن ایک دفعہ پھر پریشر میں آگیا۔

آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے لیکن 11 رنز بنائے جاسکے اور یوں برٹش افغان نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل چھ رنز سے جیت لیا۔روی بوپارہ کے بھائی ایٹنڈر بوپارہ نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے جبکہ زازئی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایم ایم ٹی ٹی 20فائنل میں بھی الفرڈ ٹاؤن کی ٹیم تھی اور چیئرمین ایل پی ایل ملک منگل کی ٹیم افغان یونائٹڈ مدمقابل تھی۔ کپتان تمیم صدیقی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان یونائٹڈ کے اوپنرز اکرام شیر اور رسول منگل نے آغاز تو اچھا کیا لیکن وقفے وقفے سے انکی وکٹیں بھی گرتی گئیں اور محمد رحیم نے 5 وکٹیں لیکر افغان یونائٹڈ کی بریکیں لگا دی مگر آخری تین اوورز میں ضبیح سلیمی اور ملک منگل نے 30رنز بناکر افغان یونائٹڈ کا ٹوٹل 139تک پہنچا دیا۔ 140کے ہدف کے تعاقب میں الفرڈ ٹاؤن نے بھی بہترین آغاز کیا مگر جب اوپنرز اور کپتان مرون ویسٹ فیلڈ آؤٹ ہوئے تو اوسط بڑھنا شروع ہوگئی۔ افغان یونائٹڈ کے صابر بہرامی نے نہ صرف دو وکٹیں لیں بلکہ بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کیچ لیکر میچ کا پانسہ اپنی ٹیم کیطرف کردیا۔

آخری اوور میں الفرڈ ٹاؤن کو جیت کیلئے 23 رنز درکار تھے مگر4رنز ہی بن سکے اور یوں افغان یونائٹڈ نے ایم ایم ٹی ٹی20 فائنل میں 19 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ افغان یونائٹڈ کے ملک منگل نے 2 اوور فہیم بحرامی، رسول منگل اور مصطفٰے سعادت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ صابر بہرامی مین آف دی میچ قرار پائے۔ مہمان خصوصی سلیم ٰیسین نے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ایل پی ایل کے چیئرمین ملک منگل اور صدر ابرار میر کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ملک منگل چئیرمین ایل پی ایلنے مہمان خصوصی، تماشائیوں اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

(10)

لندن پریمیئر لیگ، ٹی 10اور ٹی20 ایم ایم ٹی کے فائنلزکا انعقاد،عوام کی بھرپور شرکت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>