غیرت کے نام پر شہری کو قتل اور 2افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

روات:پیرودھائی پولیس کی کارروائی،غیرت کے نام پر شہری کو قتل اور 2افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

اشتہاری مجرم شہبازنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے شاہد بھٹی کو قتل جبکہ اس کی اہلیہ اوربھائی کو زخمی کردیا تھا،شاہد بھٹی کے بیٹے نے شہباز کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس کا اس کو رنج تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ پیرودھائی میں درج کیاگیا تھا۔

ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(45)

غیرت کے نام پر شہری کو قتل اور 2افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>