پلندری:(شہزاد خان)آزاد کشمیر پولیس کے فرض شناس آفیسر ڈی آئی جی میرپور ڈویژن سردار الیاس کی نماز جنازہ پلندری سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کرنے کے بعد انہیں ہزراوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزراوں افراد نے شرکت کی ،پلندری میں نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا سعید یوسف صاحب نے پڑھائی جب کہ اس سے پہلے راولپنڈی میں ہونے والی نماز جنازہ کی امامت سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کی یاد رہے کہ مرحوم کو کچھ روز قبل دل کا دوہ پڑا تھاجس پر انہیں مرپور سے راولپنڈی لایا گیاجہاں وہ آج سب ملٹری اہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت آذاد کشمیر بھر سے سیاسی سماجی وادبی شخصیات نے ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے ان کی خدمات کو خراج عقیدیت پیش کیا ہے
(131)