راولپنڈی:تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمدکرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران تین افراد موٹر سائیکل پر آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹر سائیکل روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔
اس دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔
(0)