راولپنڈی/اسلام آباد:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 58 وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں، ایک رکشے، 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے،ایک ٹیکسی ڈرائیورکوقتل کرکے اسکی گاڑی چھین لی گئی جبکہ دوافرادکوڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ وفاقی دارالحکومت میں 28وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں،9موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیاگیا۔
تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان ٹیکسی ڈرائیور ممریزاختر کوقتل کرکے اس کی گاڑی ،شناختی کارڈ، اور رجسٹریشن بک وغیرہ چھین کرفرارہوگئے ،اس کی نعش خون میں لت پت موہڑہ چوک میں پڑی ملی۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈیفنس روڈپر حارث ندیم کے گھردو نا معلوم افراد مسلح داخل ہوئے ان میں سے ایک نے پسٹل سے مدعی کے پائوں پر فائر مارکراسے زخمی کردیا ملزمان 2 لاکھ روپے اور طلائی زیورات 25 تولہ مالیتی 35 لاکھ 60ہزار روپے لے کر ان سب کو باتھ روم میں بند کر کے فرار ہو گئے۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ ٹیکسلا سٹینڈکے قریب مختار احمد گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک کار میں تین بندے آئے اور روات جانے کیلئے آواز دی جوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ گیاتھوڑا دور جا کر کارسواروں نے اس کے ہاتھ پائوں اور آنکھیں باندھ دیں اور زدوکوب کر کے اس کاموبائل اور پرس چھین لیا جس میں 25ہزار روپے ، ڈرائیونگ لائسنس ، اے ٹی ایم کارڈ تھا ملزموں نے اس کا کوڈ پن بھی لے لیا اور اسے گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ شاہین ٹاؤن میں فیصل شہزاد اوراس کادوست عبد القیوم گلی نمبر 13 میں واک کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر دو افرادآئے اور پسٹل نکال ان سے پرس چھین لیاجس میں 22ہزار روپے ، آفس کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈ تھاعبد القیوم نے مزاحمت کی تو ان میں سے ایک شخص نے پسٹل کا فائر کرکے اسے زخمی کردیا۔
تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈیفنس کالونی میں طلعت محمود اپنی بیوی کے ساتھ رکشہ میں گھر آ رہا تھا کہ اس دوران تین موٹر سائیکل سواروں نے ان کارکشہ روک کر گن پوائنٹ پر اس کی بیوی کا پرس چھین کرلے گئے جس میں 20ہزار روپے اور موبائل فون تھا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار وقاص خان سے گن پوائنٹ پر 10ہزار 600 روپے اور موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ خان ایونیومیں داؤد اقبال اوراس کے دوست سے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور 15سو روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ نیوگلزارقائدمیں دوموٹرسائیکل سوار عبد الرحمن سے گن پوائنٹ پر موبائل، 1320 روپے اور انگوٹھی چھین کرلے گئے ۔
(0)