مشتعل باپ نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی ،بیوی اور بہو کو بھی شدید زخمی کیا

اسلام آباد:تھانہ سہالہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیز 2میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے اپنے جوان بیٹے کو قتل جبکہ بہو اور بیوی کو شدید زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد عزیز نامی شہری نے اپنی اہلیہ انیسہ، بیٹے رمیز اور بہو نمرا پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملزم محمد عزیز کا بیٹا رمیز دم توڑ گیا جبکہ ملزم کی بیوی اور بہو شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد ملزم نے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ پولیس نے موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا، دریں اثنا تھانہ صدر بیرونی کی حدود سے اخلاق کے بھانجے یاورکو نامعلوم نے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا ۔

تھانہ چونترہ کی حدود سے اشرف کے بیٹے محمد بلال کو انزہ نے کسی کے ساتھ ملکر قتل کر دیا ہے ۔ ٹر یفک حادثات میں1شہری جاں بحق جبکہ 1زخمی ہو گیا ،تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود سے اویس کےوالد رئیس احمد کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ہٹ کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

تھانہ ریس کورس کی حدود سے ذوالقرنین کے والد محمد اشفاق کو ایک گاڑی نے ہٹ کیا جس کو چوہدری وجاہت چلا رہا تھا ، جس سے اس کے والد زخمی ہو گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیےہیں۔

(0)

مشتعل باپ نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی ،بیوی اور بہو کو بھی شدید زخمی کیا

| News | 0 Comments
About The Author
-