راولپنڈی:موٹروے پر لاہورجانے والی بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے ۔
ٹیکسلاپولیس کے مطابق پیرکی صبح سوگیارہ بجے کے قریب مانسہرہ سے لاہورجانے والی بس نمبر جے سی 7347 نیازی کوچ موٹروے پرڈھوک بصیرہ کے قریب پہنچی جو تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس سے گاڑی کاڈرائیور جاویداحمدولدپیرزادہ فضل حق سکنہ لاہور ، اور دو مسافرجاں بحق جب کہ بس میں سوار بار ہ دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والا ایک مسافرکانام عبدالحمیدولدغلام محمد بتایاجاتاہے جب کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دوسرے مسافر کی شناخت نہیں ہوسکی ،موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس ،تھانہ ٹیکسلاپولیس اورریسکیوعملہ موقع پرپہنچ گیا جنہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔
(0)