کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغوا

کلرسیداں :کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا مقدمہ درج،محمد اکمل نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں سائیکلوں کی مرمت کا کام کرتا ہوں۔

میری بیٹی (ع) جس کی عمر 19 سال ہے اور خانہ داری کرتی ہے کے پاس اپنا موبائل فون بھی تھا،دو ماہ قبل محمد عرفان سکنہ فیصل آباد بھابھی کے ہمراہ میری بیٹی کے رشتہ کیلئے میرے گھر آیا جو میں نے دور ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا۔

گزشتہ روز قریب ڈیڑھ بجے دن،میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے مسجد گیا اور جب واپس آیا تو میری بیٹی گھر پر موجود نہ تھی۔مجھے قوی شک ہے کہ میری بیٹی کو محمد عرفان اور اس کی بھابھی نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

دریں اثنا تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے لڑکے کی اغواء کی ایف آئی آر کاٹی نہ ہی اسے ابھی تک بازیاب کروا سکی۔ محمد یسین سکنہ میانہ موہڑہ داخلی شاہ باغ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے چار ماہ قبل اپنے خالہ زاد بھانجے ربنواز کی وساطت سے چوکپنڈوری میں بیٹریوں کی دکان پر کام پر لگوایا۔

عرصہ چار ماہ سے میرا بیٹا وہاں پر کام سیکھتا رہا اور شام کو چھ بجے چھٹی کر کے روزانہ گھر واپس آجاتا تھا۔15 مارچ بروزمنگل میرا بیٹا حسب معمول صبح8 بجے گھر سے دکان پر گیا کچھ دیر بعد حاجی زاہد نے بتایا کہ آج آپ کا بیٹا کام پر نہیں آیا ہے،میں چونکہ ڈیوٹی پر تھا اس لئے گھر میں رابطہ کر کے پوچھا تو پتہ چلا کہ بلال صبح 8بجے ہی ڈیوٹی پر چلا گیا تھا۔

میں اپنے بیٹے کو اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا مجبور ہو کر میں نے تھانہ کلر سیداں میں اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے بیٹا بازیاب کرنے کی بجائے زائد نامی شخص سے مل گئی اور میری درخواست بھی خارج کر دی ہے جبکہ چوہدری زاہد نے میرے بیٹے کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہ کی ہے۔

(0)

کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغوا

| News | 0 Comments
About The Author
-