روات:روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس۔
ایس پی صدر اور ایس پی سی آئی اے کو فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت، ایس پی صدر، ایس پی سی آئی اے پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔
ابتدائی اطلاع کی مطابق 03 افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، مقتول کی شناخت وزیر جبکہ زخمیوں کی شناخت حماد اور قیصر کے نام سے ہوئی۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
(2)
