ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق

اسلام آباد:ٹریفک حادثات میں تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ساڑھے تین سالہ بچہ ، اسکی والدہ اور والد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ ترنول کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے دونوں سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ذیشان ملک ولد لیاقت اور رشید امین کے ناموں سے ہوئی ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تھانہ رمنا کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار خالد عباس کی فیملی زخمی ہوگئی ،زخمیوں میں سے تین ماہ کا معاذ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ اسکی والدہ تاحال بے ہوش ہے ۔

ساڑھے تین سالہ بچہ اور مدعی بھی شدید زخمی ہوا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(1)

ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-