فائرنگ سے ایک شخص قتل، گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق

راولپنڈی:مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا،پولیس کو حماد سلیم نے بتایا کہ میں مصریال کا رہائشی ہوں ، فیملی کے ہمراہ اپنے سالے دلاور بٹ کے گھر افطاری کے لیے موجود تھا کہ تقریباً 7 بجے شام دروازہ پر دستک ہوئی تو دلاور باہر گیا۔

جہاں توقیر بٹ نے دلاور کو دیکھتے ہی گالیاں دینا شروع کر دیں شور کی آواز سن کر میں باہر آ گیا اتنے میں دلاور کا چچا شوکت خان اور اس کا بیٹا چاند شاکر بھی اپنے گھر سے باہر آ گئے۔ توقیر بٹ نے دلاور کو کہا کہ تم نے مخبری کر کے مجھ پر منشیات کا مقدمہ درج کروایا ، تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا اسی دوران پسٹل نکال کر فائر نگ کی ۔

دلاور کو ہم زخمی حالت میں ہسپتال لا رہے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں فوت ہو گیا۔ دریں اثناءٹریفک حادثہ میں مقامی یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ کورال کو توقیر عباس شاہ نے بتایاکہ میرا بیٹا سید محمد حسین کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ اسے کورال چوک میں ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی ۔

(73)

فائرنگ سے ایک شخص قتل، گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-