کلر سیداں پولیس کی کارروائی،120 لیٹر دیسی شراب برآمد

کلرسیداں:کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں سے دوبیرن کلاں کی طرف گاڑی جا رہی ہے جس میں بھاری مقدار میں شراب موجود ہے۔

جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھلاکھر موڑ پر مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو 20 لیٹر گیلن شراب سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے شخص کے پاؤں کے نیچے جبکہ چار گیلن جن میں 20/20لیٹر شراب موجود تھی پچھلی سیٹ پرپڑی ہوئی تھی جس پر ڈرائیور جمشید مسیح کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

جبکہ دوسری کارروائی میں فیصل منظور نامی منشیات فروش کے قبضے سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

(2)

کلر سیداں پولیس کی کارروائی،120 لیٹر دیسی شراب برآمد

| News | 0 Comments
About The Author
-