جرا ئم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا نسٹیبل شہید

اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں جرا ئم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے26سالہ کا نسٹیبل محمد عاقب شہید ہو گیا ،جس کی بدھ کو نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔

پولیس ٹیم نے منشیات فروش عدنان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نےاچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ ایک فائر محمد عاقب کی چھاتی پر لگا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا ۔

شہید محمد عا قب کی نمازجنازہ بدھ کے روز صبح 9بجے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے سینئر افسران ، ڈی سی اسلام آباد ،ونگ کمانڈر پاک رینجرز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

(0)

جرا ئم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا نسٹیبل شہید

| News | 0 Comments
About The Author
-