راولپنڈی:راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت 4 افراد کوقتل کردیا گیا ۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کوہالہ میں بھانجے نے فائرنگ کرکے ممانی کوقتل اورماموں کوزخمی کردیا۔ ایس ایچ اوتھانہ صدربیرونی محمدرفیق کے مطابق فیصل محمودولدمحمدافسربھٹی نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ میں اپنے چچا محمداکبر سکنہ کوہالہ کے پاس اس کے گھرمیں موجودتھاکہ محمدافسر عرف گوراسکنہ پنڈرانجھا اپنی والدہ نسیم اختر کے ہمراہ اپنی گاڑی میں آگیا دونوں ماں بیٹا گاڑی سے اترکراندرآئے اور محمد افسر عرف گورا نے باآوازبلندمیرے چچاکوکہاکہ آپ ہماری زمین کافیصلہ کیوں نہیں کررہے ،میرے چچانے جواب دیاکہ معاملہ عدالت میں چل رہاہے کیوں کہ آپ نے خودہی عدالت میں دعویٰ دائرکیاہے عدالت کے فیصلے کے بعدہی معاملہ حل ہوگا۔
محمدافسرعرف گورانے پسٹل نکال کر للکارتے ہوئے میرے چچاکوکہا کہ آج آپ کوزندہ نہیں چھوڑوں گا اور سیدھافائر میرے چچامحمداکبرپرکیاجواس کوچھاتی پربائیں جانب لگا ،پھراس نے پے درپے فائرمیری چچی سائرہ جبین عرف شازیہ پرکئے ، وہ بھی شدیدزخمی ہوکرگرگئی ۔ ہم دونوں زخمیوں کوہسپتال لے آئے ، میری چچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئی ،پولیس کے مطابق ملزم گورا محمداکبرکابھانجاہے ۔
تھانہ واہ کینٹ کو ریحانہ نہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی شمسہ کنول نے اپنی مرضی سے تقریباً 9 سال پہلے عمر فاروق سے شادی کر لی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں جو تینو ں عمر فاروق کے پاس ہیں میری بیٹی شمسہپر اس کےشوہر نے بے انتہا تشدد کیا اور اُس کی حالت اتنی خراب کر دی کہ واہ کینٹ کے پرائیویٹ ڈاکٹر نے اسے داخل کرنے سے انکارکردیا اور کہا کہ فوراً اِس کو گورنمنٹ کے ہسپتال میں داخل کروائیں، میری بیٹی بعدازاں دم توڑگئی ۔
تھانہ صدربیرونی کے علاقہ قائداعظم کالونی میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دوافرادجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے ،ایس ایچ اوصدربیرونی محمدرفیق نے بتایاکہ کراس فائرنگ کے دوران ایک گروپ کا45سالہ ملک ظہورولدبشیر جاں بحق جب کہ 19سالہ زین ولد تنویر اور32سالہ انصرزخمی ہوگئے جب کہ دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والا40سالہ نعمان ولدعبدالقیوم جاں بحق ہوگیا،رات گئے مقتولین کی نعشیں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
(2)