کلرسیداں:نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا

کلرسیداں:کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت نہ ہوسکی یہ واقعہ کلر بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو مسلسل چھ گولیاں اس کے چہرے پر ماریں اسے زخمی حالت میں راولپنڈی لے جایا جا رھا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مقتول سے کوئی شناخت برآمد نہ ہوئی اس کے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہ تھی کلرسیداں پولیس نے شہریوں سے مقتول کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے پولیس مقتول اور ملزمان کی شناخت کے لیئے کوشاں ہے۔

(6)

کلرسیداں:نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا

| News | 0 Comments
About The Author
-