راولپنڈی/اسلام آباد:تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کر دیا گیا، ایس ایچ اوتھانہ مسرورعلی اکبرنے بتایاکہ دانش نے بیان دیاکہ اس کے والدکا زمین کاتنازع چل رہاتھا۔
بدھ کو اسی تنازع میں زاہدخان وغیرہ نے فائرنگ کرکے زمرد خان کو موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاءکے حوالے کردی ۔
ادھر تھانہ سہالہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 22سالہ ظہیر اللہ جاں بحق ہو گیا۔
نعش پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ مقتول گلگت کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
(7)
