لاہور:لاہور ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا۔
میڈیا کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے اڑان بھرنے والے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ سکرین میں کریک آگیا جس پر کپتان نےکراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق پرواز میں300 سے زائد مسافر تھے ، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا۔
(46)