گھریلو جھگڑا،خاتون نے خودپرتیل چھڑک کر آگ لگالی

راولپنڈی:دیورانی نے جیٹھانی سے جھگڑے کے بعدخودپرتیل چھڑک کر آگ لگالی ، تھانہ سول لائن کو محمدپرویز نے بتایا کہ میری بھابی نسیم بی بی اور میری بیوی شہناز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

ہم اکھٹے رہتے ہیں میں گھر پر تھا تو میری بیوی شہناز نے جذبات میں آکر مٹی کا تیل اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس سے وہ جھلس گئی۔

میں اس کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال لے آیا ۔ پولیس نے خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(0)

گھریلو جھگڑا،خاتون نے خودپرتیل چھڑک کر آگ لگالی

| News | 0 Comments
About The Author
-