بچی کو چھیننے اور جھگڑا کرنے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں:بچی کو چھیننے کی کوشش میں 8 افراد نے گاڑی پر ڈنڈے برسا کر شیشے توڑ نے اور چھری مار کر ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج۔عدیل عاصم نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ میں گاڑیوں کا مکینک ہوں اور ساتھ گاڑیوں کی خریدو فروخت بھی کرتا ہوں۔

گزشتہ روز میں اپنے بیوی بچوں اور بھانجی کائنات کے ہمراہ راولپنڈی سے اپنے گاؤں آ رہا تھا اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب جب ہم کلر بازار پہنچے تو چوک میں پہلے سے موجود فیصل محمود،ناصر اور یاسر سکنہ اراضی اعوان اور ان کے ہمراہ پانچ نامعلوم اشخاص نے میری گاڑی کو دیکھتے ہی رکوا لی اور ڈنڈے مار کر گاڑی کی بیک سکرین اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ د یئے اور پوری گاڑی کو تباہ کر دیا اور ساتھ ہی مجھے اور میری بیوی مدیحہ کو اور میرے بچوں کو گاڑی سے باہر نکال لیا اور میرے اور میرے بیوی بچوں کیساتھ گلو گیر ہو گئے۔

اس موقع پر فیصل نے وار چھری کیا جو میرے سر کے بائیں جانب لگا جس سے میں زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزمان میری بیوی اور بھانجی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور میری بیوی کی سامنے سے قمیض پھاڑ دی۔لڑائی کے دوران میرا موبائل فون،میرا اور میری بیوی کا پرس بھی چھین لیا اور میری بیوی کے گلے میں طلائی چین بھی تھی جو غائب ہے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ فیصل محمود نے میری ہمشیرہ کو طلاق دی ہوئی ہے میری ہمشیرہ کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹی مسماۃ کائنات میرے پاس ہے،دوسری بیٹی اپنی والدہ کیساتھ ہوتی ہے اور بیٹا حیدر علی اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتا ہے۔آج بھانجی ہمارے ساتھ تھی جسے انہوں نے چھیننے کی کوشش کی۔

(2)

بچی کو چھیننے اور جھگڑا کرنے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-