اسلام آباد:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منڈی بہاؤالدین کے رہائشی عاصم شہزاد کے سامان سے چرس برآمد کر لی۔
ملزم نے 2کلو 412گرام چرس سوٹ کیس میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
ملزم پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے بحرین جا رہا تھا جس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
(2)