کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا،خاوند کی درخواست پر سوزوکی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں:کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا،خاوند کی درخواست پر سوزوکی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محمد سجاول سکنہ لونی سلیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ میرا 26 سالہ بیٹا پریشانی کے عالم میں دکان پر آیا اور بتایا کہ اس کی والدہ یعنی میری بیوی مسماۃ (ن) گھر پر موجود نہ ہے۔

عزیز رشتہ داروں اور جاننے والوں سے پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ میری بیوی کو مسمی محمد عرفان سکنہ ٹکال جو کہ سوزوکی کیری ڈبہ کا ڈرائیور ہے اور سکول کے بچوں کی شفٹ پر گاڑی لگا رکھی ہے نے بہلا پھسلا کر میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔

(247)

کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا،خاوند کی درخواست پر سوزوکی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-