مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کر ناجنگی جرم ہے،مشعال ملک

اسلام آباد:پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلانے میں متفقہ موقف اپنائیں گے۔ ملائیشیا کا وفد جس کی سربراہی ملائیشین کنسلٹیو کونسل فار اسلامک آرگنائزیشنز کے حاجی عظمی محمدکر رہے تھے مشال حسین ملک کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ان کے گھر گیا۔

مشال ملک نے او آئی سی کی طرف سے ان مسائل کو اٹھانے کی تعریف کی جو اس وقت بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش ہیں۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ بھارت باہر سے آباد کاروں کو لا کر کشمیر کی آبادی کو تبدیل کر رہا ہے تاکہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ یہ اقدام ایک جنگی جرم ہے لیکن کسی نے اس پر بھارت کی سرزنش نہیں کی۔مشال حسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان گزشتہ سات دہائیوں سے محکومی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ارکان کوقراردادیں منظور کرنے کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ وفد نے یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماو ں کی بھارتی جیلوں میں غیر قانونی نظربندی کی مذمت کی۔

حاجی عظمی نے اپنے گروپ کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی سینکڑوں بین الاقوامی این جی اوز کے لاکھوں دستخط جمع کرنے کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بیگناہ لوگوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف رمضان کے مقدس مہینے میں ملائیشیا کی 100سے زائد مساجد میں پروگراموں کا انعقاد کرینگے۔

(20)

مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کر ناجنگی جرم ہے،مشعال ملک

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>