کوٹلی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کی حکومت میں اختلافات سامنے آگئے۔
وزرا وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے سامنے ہی پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگادیے،کوٹلی میں ایک تقریب کے دوران وزیر مال چوہدری اخلاق نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور ان کے خاندان کے سامنے گلے شکوے کر دیے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا آپ اور آپ کے خاندان نے مجھے ووٹ نہیں دیے۔ کیا میں تحریک انصاف کا امیدوار نہیں تھا جو میرے بجائے آپ لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ ڈالے۔
(9)
