کلرسیداں:فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنیوالا  ملزم گرفتار

کلر سیداں:ڈیڑھ ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں بیوی کے قتل کے الزام میں نامزد ملزم حنیف نے مقامی عدالت میں پیش ہو کر اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی جس پر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے اہم کارروائی کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وار کرکے اہلیہ کو قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم محمد حنیف نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ اورڈنڈوں کے وار کے کرکے اپنے اہلیہ کو قتل کردیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتولہ کی پھوپھی زاد بہن کی مدعیت میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیاتھا۔

ایس ڈی پی اوکہوٹہ کی سرابراہی میں ایس ایچ اوکلرسیداں اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزم محمد حنیف کو گرفتار کیا۔

(7)

کلرسیداں:فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>