ازبکستان :ازبکستان کے چڑیا گھر میں ایک بےرحم اور سفاک ماں نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو ریچھ کے آگے ڈال دیا جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے چڑیا گھر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک ماں نے اپنی تین سالہ بیٹی کو ریچھ کے آگے پھینک دیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنی بیٹی اور دیگر لوگوں کے ساتھ 16 فٹ اوپر سے نیچے گھومنے والے ریچھ کو دیکھ رہی ہے اور پھر وہ اتنی اونچائی سے اپنی معصوم بچی کو نیچے ریچھ کے آگے پھینک دیتی ہے۔
WARNING: GRAPHIC ⚠️ A woman in Uzbekistan drops her 3-year-old daughter into a bear enclosure at a zoo. The child is being treated for a head injury and cuts from the fall, while the mother faces years in prison for attempted murder. pic.twitter.com/3VmeitW3K4
— Fifty Shades of Whey (@davenewworld_2) January 31, 2022
عینی شاہدین نے بتایا کہ جب چھوٹی بچی ریچھ کی خندق میں آکر گِری تو ریچھ بچی کے پاس گیا اور اُسے سونگھنے لگا، خوش قسمتی سے، ریچھ بچی کو سونگھنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
دریں اثنا، چڑیا گھر کے مالکان بچی کو بچانے کے لیے خندق کے اندر گئے اور بحفاظت بچی کو باہر لے آئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی سفاک ماں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ماں کو حراست میں لے لیا گیا اور اس پر قتل کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔
جرم ثابت ہونے پر اسے 15 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بچی کو سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔دوسری جانب چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ مکمل طور پر واضح نہیں تھا کہ اُس ماں کو اپنی بیٹی کو پھینکنے کا مقصد کیا تھا، زائرین اور چڑیا گھر کا عملہ دونوں اسے روکنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ ناکام رہے۔
(110)