کلر سیداں:بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں مجرمان کو 25،25سال قید کی سزا

کلر سیداں:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نقیب شہزاد نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ بناہل میں 13 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان ضیافت اور غالب کو 25 25سال عمر قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ مجرمان کے دو دیگر ساتھیوں یاسر اور عبدالخالق کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔

یاد رہے کہ 2 فروری 2020کو نور حسین سکنہ بناہل نے تھانہ کلر سیداں میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا چھوٹا بیٹا بیمار تھا جسے علاج کیلئے گوجرخان ہسپتال لے جانا پڑااور لیٹ فارغ ہونے کی وجہ سے رات اسلام پورہ جبر میں اپنے ماموں کے گھر بسر کی۔

گھر میں میری دو بیٹیاں اکیلی تھیں جن میں سے ایک نے رات کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ میری 13 سالہ بڑی بیٹی (ت) گزشتہ رات بوقت قریب پونے چھ بجے شام سے گھر سے غائب ہے۔میں دوسرے دن گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ میری بیٹی گھر پہنچ گئی ہے اور بیٹی سے پوچھنے پر علم ہوا کہ مسمی غالب میری بیٹی کو گھر سے ورغلا پھسلا کر ضیافت کے گھر لے گیا ہے اور وہاں پر انہوں نے یاسر اور خالق کو بھی بلوا لیا اور پھر مسمی ضیافت اور غالب نے باری باری اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مسمیان یاسر اور خالق ان کی مدد کرتے رہے۔

میری بیٹی نے بتایا کہ اس نے شور شرابہ کی کوشش کی تو انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ملزمان نے کمرہ میں لائٹ بجھا رکھی تھی اور موبائل فون کی روشنی استعمال کرتے رہے جس سے ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے تھے۔گاؤں میں گمشدگی کی خبر پھیلی تو ملزمان پریشان ہو گئے اور میری بیٹی موقع پا کر صبح تقریبا چار بجے گھر آ گئی۔

(154)

کلر سیداں:بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں مجرمان کو 25،25سال قید کی سزا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>