کلر سیداں:ماں کے پاس رکھے گئے تلائی زیورات چوری کر لیے گئے، نعیم احمد سکنہ بھیائی مہر علی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری بیوی جس کے طلائی زیورات ساڑھے چھ تولے جو کہ اپنی سوتیلی ماں مسماۃ عبرت شاہین کے پاس امانت کے طور پر رکھے ہوئے تھے چوری کر لئے گئے۔
ہم سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔16نومبر 2021کو میری ساس مسماۃ عبرت شاہین نے گھر میں شور شرابہ کیا کہ تمہارا زیور چوری ہو گیا ہے جس پر میری بیوی نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔میری بیوی نے 4 دسمبر کو دوسری درخواست جمع کروائی اس پر بھی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔
اس کے بعد ہم اپنا مسئلہ معززین علاقہ کے پاس لے گئے تو انہوں نے مسماۃ عبرت شاہین اور اس کے بھائی ظفر اقبال اور مظہر اقبال سکنہ پلالہ سیداں کو بلوایا اور ان سے ساری بات کی تو مسماۃ عبرت شاہین اور اس کے دونوں بھائیوں نے کہا کہ ہم مبلغ چار لاکھ روپے جو کہ مسمی نعیم احمد کو ادا کر دیں گے اور پنچائیت نے یہ فیصلہ کیا کہ درخواست واپس لے لی جائے۔
مسماۃ عبرت شاہین،مسمی ظفر اور مظہر اقبال نے یقین دلایا کہ وہ مورخہ 5دسمبر،چار لاکھ روپے مسمی نعیم احمد کو اس کے گھر جا کر دینے کے پابند ہونگے جس کے بعد ظفر اور مظہر اقبال نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیااور اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہیں۔
(157)