کلر سیداں:سروہا چوہدریاں میں کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق

کلر سیداں: کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لیا گیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی سروہا چوہدریاں میں پیش آیا جہاں سوات کے رہائشی میاں بیوی اور ان کی بیٹی شدید سردی کے باعث رات کو کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو گئے اور اس دوران کمرے میں کاربن مونو اکسائیڈ پھیل جانے سے 75 سالہ رسل خان اور اس کی 65 سالہ اہلیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اوربے ہوش ہو جانے والی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا جہاں اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کر نے کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

سوات کی بدقسمت فیملی گزشتہ تیس برسوں سے سروہا گاؤں میں واقع ایک گھر میں بطور ملازم کام کر رہی تھی۔صبح کے وقت جب میاں بیوی نیند سے بیدار نہ ہوئے تو دوسرے گھر کے افراد نے کھڑی کا شیشہ توڑ کر جب اندر جا کر دیکھا تو میاں بیوی مردے حالت میں تھے جبکہ ان کی بیٹی بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق سوات کی تحصیل خوارزہ خیل سے تھا میتیں ان کے آبائی علا قے روانہ کردی گئی ہیں۔

(18)

کلر سیداں:سروہا چوہدریاں میں کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-